پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف نے پارٹی رہ نماوٴں کے اثاثوں کی تفصیلات پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیں ،عمران خان کی اراضی کی کل مالیت 2 کروڑ19 لاکھ روپے ہے، بنک اکاونٹس میں4 لاکھ 24 ہزار 265 ڈالرز، 12 ہزار 223 پاوٴنڈز اور 92 ہزار 548 یوروز ہیں۔ تحریک انصاف کی ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کا لاہور میں ایک آبائی گھر،اسلام آباد میں 300 کنال کا گھر اور اسلام آباد میں ہی 6 کنال 16 مرلے اراضی ہے،ڈپلومیٹک انکلیواسلام آباد میں ایک اپارٹمنٹ ہے جس کی مالیت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہے ، میانوالی کے آبائی گھر میں 10 مرلے اور لاہور کے آبائی پلاٹ میں 9 مرلے حصہ ہے شیخو پورہ میں 78 کنال آبائی اراضی، بھکر میں 737 کنال اراضی ،میاں چنوں میں 530 کنال آبائی زرعی زمین ہے، میاں چنوں کی زمین کی قیمت 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے پاس 58 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں جن میں ایک پراڈو جیب اور دوسری سوزوکی بولان ہے۔ عمران خان کے فرنیچر کی مالیت دو لاکھ روپے ہے۔ عمران خان کے ذمے 3 لاکھ 84 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شردھا کپورکا کچھ نیا کرنے کیلئے 34 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا خطرناک اسٹنٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker