تازہ ترینعلاقائی

صوبوں ميں سب سے بُری کارکردگی پنجاب کی ہے، عمران خان

لاہور(نامہ نگار) تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبوں ميں سب سے  بُری کارکردگی پنجاب کی ہے۔ لاہور کے ريپڈ بس منصوبے پر صحت اور تعليم کے بجٹ سے زيادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔لاہورميں نيوز کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات میں نظرآتی ہے۔ صوبے میں چارسال کے دوران ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہويں ترميم کے تحت اجازت ملنے کے باوجود  پنجاب حکومت نےایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ نون ليگ کشکول توڑنے کے صرف دعوے کرتی ہے۔ ان کے دور ميں صوبائی حکومت نے اَسی ارب روپے کے قرضے بڑھا دیئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں  اے مسٹرسُنیئے ..سُنیئے انتخابات تو ہوگئے کیا زرداری ابھی صدر رہیں گئے تو....؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker