پاکستانتازہ ترین

نواز شریف سے کسی صورت اتحاد ممکن نہیں،عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کسی صورت اتحاد ممکن نہیں، بادشاہت اورجمہوریت کا آپس میں کوئی میل نہیں ۔لاہور میں ایک سافٹ وئیر کمپنی کے ملازمین سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف بادشاہ ہیں اور تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، دونوں جماعتوں کی انداز جدا ہے تو اتحاد کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد وہ کرتے ہیں جو مک مکا اور نورا کشتی پر یقین رکھتے ہیں، ملک کی دونوں بڑی جماعتیں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں، جو اپنی کرپشن کی ذمہ داری تحریک انصاف جیسی جماعت پر ڈال رہی ہیں جو کبھی اقتدار میں رہی بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا سیاست میں آنے کا مقصد ان لوگوں کا مقابلہ کرنا ہے جنہوں نے سیات میں آکر ملک کا پیسہ لوٹا اور خاندانی سیاست کی داغ بیل ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:دوران ڈرائیونگ نیند آنا یا نیند کاغلبہ آنا ڈرائیونگ کے لئے انتہا ئی خطرناک ہے،ڈی ایس پی موٹروے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker