اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملو ں میں حکمرانوں کی مرضی شامل ہے جبکہ حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو امن مارچ پر اعتراض ہے جبکہ طالبان او ر فوج کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیر ستان میں جانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو باور کرانا ہے کہ ڈرون حملے عام عوام پر کیے جارہے جس سے معصوم عوام مارے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے غیر ملکی امن کے لیے پاکستان آئے ہیں۔