پاکستانتازہ ترین

امن مارچ کے دوران طالبان پرامن رہیں گے، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان کی جانب امن مارچ میں سکیورٹی کا کوئی خطرہ پیدا ہوا تواس کی زمہ دارحکومت پرہوگی۔اسلام آباد میں امن مارچ کے شرکاء سمیت نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امن مارچ کی حفاظت رحمان ملک سے تین مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا ان کا کہنا تھا کہ امن مارچ کےدوران طالبان پرامن رہیں گے جبکہ امریکہ نے بھی اس دوران ڈرون حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ امن مارچ میں شامل کسی غیرملکی کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتے اس موقع پرموجودڈرون حملوں پردستاویزی فلم بنانے والے برطانوی غیرسرکاری تنظیم کے سربراہ گائیوکا کہنا تھا کہ امن مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ کوئی دستاویزی فلم بنانے کیلئے نہیں بلکہ انسانی حقوق بنیاد پرکیا ہے امن مارچ میں شامل ہرغیرملکی اپنا خرچہ خود برداشت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اداروں میں ٹکراؤ کی صورت میں ملک اور قوم کا نقصان ہو گا،مشاہد حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker