پاکستان

'جان کو لاحق خطرات سے خوفزدہ نہیں,شیر کی طرح مرنا چاہتا ہوں'

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے تاہم میں اس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے شیر کی طرح مرنا چاہتا ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جان کو لاحق خطرے کے باوجود پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کےلئے عوام کے سونامی کی سربراہی کرتا رہوں گا کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات اور پاکستانی عوام پر پورا بھروسہ ہے۔ دبئی میں ایک تقریب کے دوران غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر پاکستان سے 90 دن کے اندر کرپشن کا خاتمہ کر دے گی اور بغیر کسی غیر ملکی امداد کے ہم پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کر کے ایک خوشحال ملک بنائیں گے.

یہ بھی پڑھیں  آٹھ اپریل کو لاہور میں کرپشن کے خلاف دھرنا دیا جائے گا، سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker