پاکستانتازہ ترین

عمران ڈرون گرانے نہیں جارہے، شیخ رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جنوبی وزیرستان امریکی ڈرون طیارے گرانے نہیں جارہےبلکہ ان کا امن مارچ علامتی ہے۔شیخ رشید نے لاہور میں سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے عمران خان کے امن مارچ کو مبینہ طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا مؤقف اپنی جگہ جہاں تک قانون اور امن اجازت دیتا ہے وہاں تک تحریک انصاف کے قافلے کو جانا چاہیے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر قافلے ایوان صدر کی جانب بھی جانے چاہئیں، بغیر دم اور بغیر دانت کے اگر خط لکھا گیا تو پرویز اشرف کو استعفیٰ دینا ہو گا، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ جو بھی جائے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ میں پہلا پاور شو، جناح سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker