پاکستانتازہ ترین

اتحاد کیلئے پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے،عمران خان

اسلام آباد (بیوروچیف) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کراچی میں شفاف انتخابات کے لئے ووٹرلسٹوں کی خامیاں دور کرنی ہوں گی۔ نئی حلقہ بندیوں پر ایک کے سوا تمام جماعتیں متفق ہیں۔ اتحادی کیلئے پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے۔ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی انتخابی فہرستوں کو درست کئے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرلینا چاہیے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں یہ ڈیم نہ بنایا جائے ورنہ ملک میں انتشار پھیلے گا۔ عمران خان نے کراچی کے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جن کے مسلح گروپ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی میں الیکشن کرا دیئے۔ دیگر جماعتوں کے کارکن بھی اپنی قیادت پر انتخابات کیلئے دباؤ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:ضلع کچھی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خلاف سینکڑوں افراد کا گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker