تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف کو وڈیروں اور جاگیرداروں کی ضرورت نہیں، عمران خان

imranکھپرو(مانیٹرنگ سیل)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش کریں، اگر عوام ساتھ دیں تو بڑے بڑے مگرمچھوں کو شکست دے سکتے ہیں، ہمیں وڈیروں اور جاگیردار کی ضرورت نہیں، پاکستانیوں کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ کھپرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ نیا پاکستان بنانے کیلئے سندھ آئے ہیں، تاکہ قیادت عام آدمی کی ہو اور یہاں کے شہری وڈیروں کے غلام نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی تقدیر خود بدلنے کی کوشش کریں، حق اور سچ کیلئے جدوجہد کریں، سب کو مل کر ظلم کا نظام ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اگر عوام ان کا ساتھ دیں تو بڑے بڑے سیاسی مگرمچھوں کا مقابلہ کر کے انہیں شکست دے کر دکھاو?ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سیاستدان سندھی، پٹھان اور پنجابی کے نام پر سیاست کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف پاکستانیوں کے نام پر سیاست کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اپنے مستقبل کو روشن اورحسین بنا نے کے لیے اپنے حال کو محنت ومشقت میں ڈھالنا ہو گا،الشیخ محمد عبد البا ری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker