پاکستانتازہ ترین

زرداری اورشریف برادران کے اقتدار کاسورج غروب ہونے والاہے،عمران خان

imranمیانوالی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری ، نواز شریف اور شہباز شریف کے اقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے ، اب ملک کا آئندہ وزیراعظم میانوالی سے ہوگا ، سونامی جرائم کیخلاف ہے ظالموں کا خاتمہ کرے گا ، ملک میں بلدیاتی نظام نافذ کرینگے کسی ایم این اے یا ناظم کو فنڈ نہیں ملیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو امریکہ کا مینڈیٹ حاصل ہے اور نواز شریف بھی اسی کا بندہ ہے نواز شریف کو آئی ایس آئی نے بنایا اور موجودہ حکومت کو امریکہ چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا کرپشن کے ذریعے لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے اقتدار میں آکر لوٹا ہوا مال ملکی خزانے میں واپس لائیں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں لیکن حکمران ٹولہ عیاشیوں میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ شریف برادران اور زرداری کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے اور ملک کا آئندہ وزیراعظم اب میانوالی سے ہوگا ایوانوں میں تبدیلی میانوالی سے کرینگے اور ملک سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیاجائیگا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سونامی کے خلاف باتیں کرنے والے یہ جان لیں کہ یہ سونامی جرائم کیخلاف اور ظالموں کا خاتمہ کرے گا

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف اوربلدیاتی انتخابات کروانانہیں چاہتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker