پاکستانتازہ ترین

تئیس مارچ کا جلسہ لاہور کا میدان پانی پت ثابت ہوگا،عمران خان

imran khanپاکستان تحریک انصاف (مانیٹرینگ سیل)کےسربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ تئیس مارچ کا جلسہ لاہورکامیدان پانی پت ثابت ہوگا ۔ لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کی مینار پاکستان پر ہونے والی حلف برداری تقریب میں لاکھوں افراد شریک ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پانی پت کی جنگ کے بعد ہندوستان بنا بالکل اسی طرح لاہور کے جلسہ میں بھی ثابت ہوگا کہ پاکستان تبدیلی چاہتا ہے یاحسب معمول مفاد پرستوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر رہنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخاب میں ملک کو لوٹنے والوں کو شکست فاش دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button