پاکستان

ضمنی انتخاب رکوانے کیلئے عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ضمنی انتخاب رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ عمران خان کا موقف ہے کہ پرانی ووٹر لسٹوں پر انتخاب کرانا عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک متفرق درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ 27 فروری کو ملک کے دس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا انعقاد روکا جائے۔ درخواست کے مطابق بوگس انتخابی فہرستوں سے متعلق کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اور سپریم کورٹ عبوری حکم میں الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کر چکی ہے کہ ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر نہیں ہونا چاہیے ۔ اس لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے دس حلقوں میں 27 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker