پاکستانتازہ ترین

گیارہ مئی کوعوام شخصیت کو نہیں، نظریے کو ووٹ دیں، عمران خان

PTI-ImranAbbotabadگوجرانولہ (مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری میں مک مکا تھا ، رحمان ملک اب ثبوت دکھا رہے ہیں ، شریف برادران کو پکڑا کیوں نہیں ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ اور نواز شریف اور آصف علی زرداری کا احسساب کرے گی ۔ گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوام شخصیت کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں تقدیر بدلنے کے موقع کو ضائع نہ ہونے دیں ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اقتدار ملا تو سب سے پہلے کرپشن کو ختم کرینگے کرپشن ایک کینسر ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سترہ سال سے گیارہ مئی کے میچ کا انتظار کررہا ہوں گیارہ مئی کو بلا سے شیر کی ثامت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کہہ رہے ہیں کہ شریف برادران کی کرپشن کے تمام ثبوت ہیں اگر ثبوت تھے تو ان کو پہلے کیوں نہیں پکڑا نواز شریف بھی آصف علی زرداری کرپشن پر خاموش رہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگ کرپٹ کا احتساب نہیں کرسکتے آصف علی زرداری اور نواز شریف میں مک مکا تھا نواز شریف اور آصف علی زرداری کا احتساب ہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں تحریک انصاف کمزور طبقے کے ساتھ کھڑی ہوگی ظلم و ناانصافی نہیں ہونے دینگے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے اور بیرون ملک سے لوگ روزگار کے لیے آئینگے ۔ پاکستان کو امریکہ کی غلامی نہیں کرنے دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker