تازہ ترینعلاقائی

لاہور:عمران خان اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کرزخمی

imran khanلاہور(مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے میں اسٹیج پر چڑہتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں ۔غالب مارکیٹ لاہور میں جلسے میں خطاب کے لئے عمران خان اپنے 3 گارڈز کے ہمراہ لفٹر کے ذریعے اسٹیج پرجارہے تھے کہ ایک گارڈ کا توازن خراب ہوگیا، اس نے عمران خان کو پکڑنے کی کوشش کی تو تمام افراد نیچے گر گئے ۔ جس کے نتیجے میں عمران خان کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ آئی ہے اور ان کے سر سے خون بہنے لگا،عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ حادثے کے باعث عمران خان سے سر سے بڑی مقدار میں خون بہا ہے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی صحت کےلئے دعا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  نجی تعلیمی ادارے فیس میں 20 فیصد رعایت دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker