پاکستانتازہ ترین

صوبائی حکومت جاتی ہے توجائے، نیٹو سپلائی بند کردینگے، عمران خان

Imran Khan>لاہور(مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل حکیم اللہ محسودکوقتل کردیاگیا،جس دن مذاکرات شروع ہوناتھے اُسی دن حکیم اللہ محسودکوہلاک کیاگیا،طالبان کیساتھ مذاکرات کوسبوتا ژکیاگیا ہے،چاہے ہماری حکومت چلی جائے نیٹو کی سپلائی خیبرپختونخواسے نہیں گزرنے دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ طالبان سے غیرمشروط بات چیت ہوناتھی،طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی تھی،طالبان نے پشاورگرجاگھردھماکے سے انکارکیاتویہ دھماکاآخرکس نے کیا۔عوام کوآج پاکستان کوبچانے کیلئے متفق ہوناپڑے گا،ڈرون حملے کرکے مذاکرات کومعطل کیاگیاہے۔اے پی سی میں سوال پوچھاتھاکہ مذاکرات کے دوران ڈرون روک سکیں گے،ہم امن کی بات کرتے ہیں توہمیں طالبان کاحامی کہاجاتاہے،عمران خان کا کہنا تھاکہ پیرکوقراردادپیش کرنے خوداسمبلی جاوٴں گا،خیبرپختونخوا،سندھ اورپنجاب اسمبلی میں بھی نیٹوسپلائی روکنے کیلئے قراردادیں پیش کریں گے،قومی اسمبلی میں قراردادپیش کرینگے کہ ڈرون حملے روکنے تک نیٹوسپلائی بندکی جائے،9سال سے ہماری فوج اس جنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button