پاکستان

زرداری,نوازاورفضل ٹرائیکا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او چوروں کی سزا معاف کرنے کےلئے لایا گیا,این آر او میں شامل افراد نے ملک کےخلاف سازش کی جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑا. زرداری,نواز اور فضل ٹرائیکا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن, صدر آصف علی زرداری کے سپورٹرز ہیں,دونوں نے صدر کے ہاتھ مضبوط کئے.عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری ,نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا ٹرائیکا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے. صدر زرداری پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے میاں نواز شریف انھیں بچانے پہنچ جاتے ہیں.20 ویں ترمیم پر ایک بار پھر یہ لوگ مُک مُکا کر رہے ہیں. تحریک انصاف ان تینوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی. تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام بیچ کر جتنا مال بنایا اتنا کسی اور نے نہیں بنایا. صدر آصف علی زرداری ہر معاملے پر مولانا فضل الرحمن سے مشورہ لیتے ہیں. میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا. ان 4 سالوں میں ملک کا قرضہ دوگنا ہو گیا ہے, ملک میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں.ملک قرجے بڑھتے جارہے ہیں, ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جا رہا جو ٹیکس اکھٹا کرے گا وہ ہی ملک میں انقلاب لائے گا. عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی, مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام اکھٹے الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے نورا کشتی ختم کریں.

یہ بھی پڑھیں  ملک کے 124 اضلاع میں آج سے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker