پاکستانتازہ ترین

حکومت میزائل حملےرکوانے میں سنجیدہ ہے تو نیٹو سپلائی بند کردے، عمران خان

imran khanلاہور(مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میزائل حملے رکوانے میں سنجیدہ ہے تو نیٹو سپلائی بند کردے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج میں تقرری کیسے ہوتی ہے انہیں تو اس کا پتہ ہی نہیں۔ میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت دوغلی پالیسی ترک کردے اگر حکمران میزائل حملے رکوانے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو نیٹو سپلائی کو ہمیشہ کیلئے روکنا ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button