پاکستانتازہ ترین

مجھے کچھ ہوا تو کارکن شریف خاندان سے بدلہ لیں:عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کا وقت ختم ہو چکااس لئے وزیر اعظم سے اب 14اگست کے بعد ملاقات ہو گی،شریف خاندان کو عوام سے کوئی غرض نہیں یہ صرف اپنی بادشاہت بچانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں کچھ ہوتو وہ اس کا بدلہ شریف خاندان سے لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت 14اگست کو آئے گی اور حکمران کچھ بھی کر لیں اسلام آباد پہنچیں گے، کسی سے ڈر کر آزادی مارچ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔طاہر القادری کے ساتھ ظلم ہوا اس لئےان کے پاس جائیں گے،انہوں نے سوال کیا کہ کون سا قانون کہتا ہے کہ پر امن احتجاج کو روکا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بادشاہ نواز شریف کا درباری نہیں بلکہ جمہوری لیڈر ہوں،نواز شریف جمہوری لیڈر ہوتے تو جو کچھ کر رہے ہیں یہ نا کرتے،نواز شریف جیسی حرکتیں تو آصف زرداری نے بھی نہیں کیں۔11اگست کو عوام کا مینڈیٹ لوٹنے والے ہر کردار کے بارے میں عوام کو بتاﺅں گا،پرسوں بڑے بڑے انکشاف کروں گا۔14ماہ تک دھاندلی کے خلاف انصاف حاصل کرنے کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، اب حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے اوراب آزادی مارچ سے پہلے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔14اگست کو لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے اور ہمارا لائحہ عمل آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ملکی وسائل سے استفادے کی ضرورت‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker