پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے کل ریڈ زون میں داخلے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے کل ریڈ زون میں داخلے اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ کارکنوں کی قیادت میں خود کروں گا، وعدہ کریں اپنے لیڈر کو شرمندہ نہیں کریں گے، ہمارا مظاہرہ پُرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹنا چاہئے، گلو بٹوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہتھیار اٹھائے تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کل تمام لوگ ہمارا ساتھ دیں اور نیا پاکستان بنائیں، پر امن احتجاج میں خواتین بھی ہمارے ساتھ ہوں گی، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی پولیس گولی نہیں چلائے گی، گلو بٹوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اگر ہتھیار اٹھائے تو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ کل تاریخ بنانے نکلیں گے، ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جہاں میرٹ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker