پاکستان

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، سونامی اب مزید تیز ہوگا ، عمران خان

لاہور﴿نامہ نگار﴾  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینا پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔بوگس ووٹوں پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ سونامی تھما نہیں بلکہ اب زیادہ تیزی سے آئے گا۔ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں.لاہور کے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورے پر جارہا ہوں۔ صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ سب دیکھ لیں جنرل پاشا کے نہ ہونے کے باوجود سونامی بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم ایک قومی مجرم کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔ جاوید ہاشمی کو صدر بنانے کا فیصلہ سی ای سی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ممنون حسین مضبوط صدارتی امیدوار، مسلم لیگ ن کا اْمیدوار صدارتی انتخاب جیت جائیگا‘ پرویزرشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker