پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج کے 30 روز مکمل ہونے پر ہفتے کو یوم ملی یکجہتی منایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، حکومت سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کمیٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا، جبکہ احتجاجی دھرنے کے 30 روز پورے ہونے پر ہفتہ (13 ستمبر) کو پی ٹی آئی ملک بھر میں یوم ملی یکجہتی بھی منائے گی۔ کور کمیٹی نے پی ٹی آئی پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں کو 25فیصد نہیں 35 سے40فیصد ٹکٹیں دیں گے ‘عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker