پاکستانتازہ ترین

بکراعید ڈی چوک میں منائیں گے، جلد انتخابات دیکھ رہا ہوں: عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مسلسل ایک مہینہ احتجاج کر کے عوام نے تاریخ رقم کر دی ہے، ہماری تحریک کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ عام پاکستانی جاگ گیا ہے، شہروں اور دیہاتوں میں بچے تک تک یہ سوال کر رہے ہیں کہ اس جعلی جمہوریت نے ہمیں کیا دیا ہے؟ہم عوام کے حقوق ملنے تک یہاں بیٹھے ہیں اور بکرا عید بھی ڈی چوک میں ہی منائیں گے۔ ایک نجی نیوز چینل سے خصوصی بات چیت میں کپتان نے کہا کہ پنجاب اور سند ھ میں بندوق پر پولنگ ہوتی ہے، ہم اس وقت یہاں تک موجود رہیں گے جب تک دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں، اس کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، میں اگلے الیکشن جلد دیکھ رہا ہوںاور اس الیکشن میں لوگ دھاندلی کرواتے ہوئے ڈریں گے،سعد رفیق نے مجھے چیلنج کیا کہ تین حلقے کھلوا دو، میں نے اسپیکر سے کہا کہ کھول دوتو مسلم لیگ ن والے بھاگ گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آتے پر ہینڈری مسیح اور طاہرہ آصف کے قاتلوں کے نام ضرور بتائیں گے، ’شیرو‘ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بیچارہ تو مر ہی گیا ہے، مگر سعد رفیق سے زیادہ ہی وفادار تھا‘  عمران خان خان نے اعلان کیا کہ اس حکومت نے نہتے لوگوں پرتشدد کیا، یہ پانچ باتیں مان گئے تھے پھر اس تشدد کے بعد یہ لوگ کم ہوئے تو یہ اس بھی مکر گئے۔اب ہم اس حکومت کے ساتھ مزید کوئی مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ ہی نہیں، اس حکومت نے مذاکرات میں فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ اداروں کو تباہ کرنے کی ایک سازش تھی،حالانکہ فوج کا ہمارا ساتھ کچھ لینا دینا نہیں، یہ عوام کی آواز ہے اور اس کو کوئی دبا نہیں سکتا، ہم استعفیٰ لیئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سپیکرکی رولنگ ،تحریک انصاف کی ایک اوردرخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker