پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے سپریم کورٹ ميں جاؤں گا، عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے کہا ہےکہ وہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے حصول کے لیے وفاق کے خلاف سپریم کورٹ ميں جائيں گے ، آئی ڈی پیز کو پولیس میں بھرتی کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیزکے سلسلے میں صوبائی حکومت سے تعاون نہیں کررہی، لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت انہیں فیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ آئی ڈی پیز کا مسئلہ صرف خیبر پختون خوا کا نہیں ہے، زیادہ تر متاثرین فاٹا سے آرہے ہیں جو وفاق کے زیر انتظام ہے،وفاق آئی ڈی پیز کے مسئلے میں تعاون نہیں کر رہا۔انہوں نے اعلان کیا کہ متاثرین میں سے چار سو افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا کو نہ بجلی مل رہی ہے نہ پانی، حقوق کےحصول کےلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی کی جانب سے کرپشن کے الزامات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں جو کیا،وہ سب نے دیکھا،کرپشن کے الزامات لگانے سے پہلے اے این پی کو اپنا دور حکومت سامنے رکھنا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker