پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے انکوائری کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیا

چترال(مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے انکوائری کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیا، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد مزید بات کروں گا۔ چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے، کمیشن کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، ابھی رپورٹ نہیں دیکھی، فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد مزید بات کروں گا۔ وہ کہتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا ختم کرکے اکٹھے کام کیا، قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے، نواز شریف خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے رپورٹ دیکھ لی، اصولی طور پر رپورٹ تحریک انصاف کو بھی فراہم کی جانی چاہیے تھی، 24 گھنٹے بعد رپورٹ ویب سائٹ پر ڈالی گئی۔ کپتان نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایت صرف تحریک انصاف نے نہیں 21 سیاسی جماعتوں نے کی لیکن مقدمہ صرف پی ٹی آئی نے لڑا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پولیس کا دیہاتی کے گھر پررات کے وقت دھاوا ۔چادرچاردیواری کا تقدس پامال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker