پاکستانتازہ ترین

انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن، پولیس اور الیکشن کمیشن پرالزام عائد کیا ہے کہ انہیں آئندہ الیکشن کی تشہیری مہم سے روکا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے کہ مسلم لیگ ن، پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن کے ممبراب این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک فہرست لہرائی اورانتخابات میں اپنی جماعت کا منشور لے کرجانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے الیکشن 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اورالیکشن کمیشن کے ممبران پر دھاندلی کے الزامات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت 4 اکتوبر کواسلام آباد میں تاریخ سازریلی نکالے گی اورشریف برادران کی کمیشن بے نقاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیرخورشید شاہ کا تھانیدارپر تشدد،نجی چینل کے نمائندے سے ہاتھاپائي

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker