پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) نے اس بار خواتین کے پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کامنصوبہ بنایا ہے، عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس بار خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنایا ہے تاہم اس بار ہم دھاندلی روکنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ لاہور کے علاقے سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ امپائروں کو ساتھ ملا کر میچ کھیلا، ن لیگ کے کئی لوگوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے اہم انکشاف کئے جس کے بعد ہماری تیاری اور بہتر ہوگئی ہے، تحریک انصاف میں آنے والے افراد نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس بار خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے تاہم ہماری خواتین بھی دھاندلی روکنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور جادو پولنگ ختم ہونے کے بعد تھیلوں کی منتقلی کے دوران ہوتا ہے اور گاڑی میں ہی تھیلوں کو بھردیاجاتا ہے تاہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جب ریٹرننگ افسران گاڑی میں تھیلے منتقل کریں اس دوران گاڑی میں بھی ایک ایک فوجی دیا جائے اور ساتھ ہی ہر گاڑی کے ساتھ تحریک انصاف کے 5،5 کارکن موٹرسائیکلوں پر جائیں گے۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں انصاف لینے کے لئے ڈھائی سال لگ گئے جب کہ ووٹوں کی تصدیق کرنے کے لئے نادرا کو 26 لاکھ روپے اور وکیلوں کو الگ پیسے دیئے گئے جس کے بعد پتہ چلا کہ 53 ہزار ووٹ جعلی ڈالے گئے لیکن اتنا بڑا جرم کرنے اور لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرنے پر کسی ایک شخص کو بھی سزا نہیں ہوئی اور جس نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی وہی عملہ پھر الیکشن کرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم میں سیوریج کا کام سست روی کے خلاف سخت احتجاج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker