پاکستانتازہ ترین

لاہور:سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ وہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوگئی۔ کچی آبادیوں میں لوگوں کی حالت زار جانوروں سے بھی بری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سڑکوں پر پلنے والے بچوں کو تعلیم دیں گے۔ مغرب کا معاشرہ فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ انہیں تعلیم چاہیئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اچھے اور برے کی تمیز ختم کر بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button