پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے چیف الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کردی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی اپیل مسترد کردی، کہتے ہیں 4 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ ضرور ہوگا، پنجاب کے الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سردار رضا خان کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا، ان سے جوڈیشل کمیشن اور دیگر امور پر بات کی ہے، خوشی ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے سربراہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کام کررہے ہیں، انہوں نے انتخابی عمل کی خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور غلطیوں پر اصلاحات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پنجاب پر اعتماد نہیں، ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، لگتا ہے ن لیگ کے دباؤ پر ججوں کو ہٹایا جارہا ہے، ن لیگ کی جانب سے کاظم ملک کو دھمکیاں دی گئیں، درخواستوں کے فیصلے آنے تک ٹریبونل ججز کو کام کرنے دیا جائے۔ کپتان نے مزید کہا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے ترقیاتی فنڈز کا استعمال ہورہا ہے، میں کبھی میدان چھوڑ کر نہیں جاتا، پوری تیاری کے ساتھ ہر صورت الیکشن لڑیں گے، الیکشن کمیشن ارکان کو عہدوں پر رہنے کا جواز نہیں، 4 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ضرور کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جاؤں گا تو کسی کو شرم، حیا کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:مدینہ چوک تا رضوی چوک سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ،جگہ جگہ کھڈے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker