پاکستانتازہ ترین

حکومت میں شامل کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے،عمران خان

کراچی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت میں شامل کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ ملک کو موجودہ صورت حال سے دوچار کرنے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ اس کی اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔ امریکی حمایت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ ہی نہ لیں ۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے اپنی جماعت میں جمہوریت لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ ملک میں بھی حقیقی جمہوریت لائے گی۔ سیاسی جماعتیں لوگوں کے آنے جانے سے نہیں اپنے نظریے کے تحت ہارتی یا جیتتی ہے اگر کسی کو پارٹی کا نظریہ پسند نہیں تو وہ جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میرپو، کچھ نسلیں اور بربادسہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker