پاکستانتازہ ترین

نوازشریف ڈرون پر‘دوغلی پالیسی’ چھوڑ دیں، عمران خان

Imran-Khanاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کے روز ہونے والے امریکی ڈرون حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ حملوں پر ‘دوغلی پالیسی’ چھوڑ کر واضح موقف اختیار کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہفتہ کو پشاور میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگو ڈرون حملہ خیبر پختونخواہ کی زمین پر ہوا ہے اور اب صوبائی حکومت سرکاری طور پر بھی نیٹو سپلائی بند کرسکتی ہے۔ نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی چئرمین کا کہنا تھا کہ ملک جل رہا ہے جبکہ وزیراعظم کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں مل رہی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا اگر وہ وزیراعظم ہوتے تو ایئر چیف کو ڈرون گرانے کا حکم دے کر اب تک ڈرون حملے بند کرواچکے ہوتے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر ممبر شامل ہیں۔ بعدازاں پاکستانی دفتر خارجہ سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے ان کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی کابینہ میں دو نئے وزراء شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker