پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کواسمبلیوں سےنکالنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے نکالنے کی سازشیں کررہی ہیں،رہنماؤں کو مشورہ بھی دوں گا کہ ہارنے کے بعد تقریبات میں شرکت نہ کریں،ڈپریشن سے بچیں گے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرسے رہنماؤں سے پوچھ کرجہانگیرترین کوسیکریٹری جنرل بنایا،یہ کیسےہوسکتا ہے، جن لوگوں نے مشکل وقت میں میراساتھ دیا میں انھیں چھوڑدوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، جس کا نظریہ اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف اور ایم کیو ایم اسٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں، جو پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے نکالنے کی سازشیں کررہی ہیں۔ عمران خان نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے امیدواروں کے انٹرویو خود کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اختلافات کے باعث پارٹی کمزور ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں منعقد عید پارٹی میں شرکا کا فوٹو گروپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker