پاکستانتازہ ترین

میرے، ریحام اور خاندان کیلئے تکلیف دہ وقت ہے، عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کو تکلیف دہ وقت قرار دے دیا، کہتے ہیں ریحام کے کردار کا احترام کرتا ہوں، مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ طلاق میرے، ریحام اور خاندان کیلئے تکلیف دہ وقت ہے، ریحام کے کردار کا احترام کرتا ہوں، میڈیا میں آنیوالی مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے، ریحام کے سماجی کام کرنے کی لگن کی قدر کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور ٹی وی اینکر ریحام خان کا نکاح جنوری 2015ء میں ہوا تھا، دونوں کی شادی صرف 10 ماہ تک چل سکی۔

یہ بھی پڑھیں  کاہنہ:پولیس مقابلہ میں بچی سے زیادتی کرنے والا نوجوان پولیس مقابلےمیں ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker