پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملوں کیخلاف23نومبرکو پشاور میں تاریخی جلسہ کے دوران نیٹو سپلائی بند کریں گے، عمران خان

imran khanحضرو (مانیٹرنگ سیل )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے کہاکہ ڈارون حملوں کے خلاف23نومبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ کے دوران نیٹو سپلائی بند کر یں گے اور اس وقت تک سپلائی بند رکھی جائے گی جب تک امریکہ ڈارون حملوں کو بند کر نے کا اعلان نہیں کر دیتا سانحہ راولپنڈی انتظامیہ کی غفلت اور عالمی سازشوں کا نتیجہ ہے خیبر پختون خواہ میں PTIکا بلدیاتی نظام مثالی ہو گا ان خیالات کا اظہار عمران خان نے حضرو کے نواحی علاقہ شمس آباد میں سابق وزیر مملکت برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر فیصل صالح حیات ، سابق وزیر مملکت برائے ماحولیات ملک امین اسلم ،رہنما PTIقاضی احمد اکبر ، قاضی خالد محمود ، ملک ثمر ،اور بزرگ سیاستدان قاضی خالد محمود ، ملک اعجازو دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاملک دشمن قوتوں کی سازشیں ہیں کہ پاکستان اور اسکی عوام ترقی کی راہوں سے دور رہیں اور اس بنا پر آئے روز پاکستان میں نت نئی سازش کر کے قوم اور قانون نافظ کر نیوالے اداروں اور فوج کے درمیان تصادم کرانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے انہوں نے سانحہ راولپنڈی کو بھی ملک دشمن قوتوں کی ایک گہناؤنی سازش قرار دیا عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر شمس آباد تحصیل حضرو میں سابق وزیر مال ملک محمد اسلم کی فاتحہ خوانی کیلئے آئے تو سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے DSPحضرو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button