پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق توہین آمیز   بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے  چیئرمین تحریک انصاف  کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دوپہر ڈھائی بجے مقرر تھی تاہم عمران خان کچھ منٹ کی تاخیر سے عدالت پہنچے، کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم نے بیان حلفی جمع کروا دیا ہے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے بیان حلفی دیکھا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا بیان حلفی دیکھا ہے، عمران خان کے کنڈکٹ سے مطمئن ہیں، عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے کے لیے جج کے پاس گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button