پاکستانتازہ ترین

میاں برادران ہر کام میں میری کی نقل کرتے ہیں،عمران خان

لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران ہر کام میں ان کی نقل کرتے ہیں۔ رائے ونڈ ہاؤس کے بادشاہ پارٹی میں نہیں تو کم از کم اپنے خاندان میں ہی الیکشن کرواکر دکھا دیں ۔لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب چھوٹی چوری پر جیل جاتا ہے جبکہ طاقتوروں کو ٹیکس ایمنسٹی کی صورت فرار کے مواقع دئیے جاتے ہیں، اقتدار میں آکر تمام گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرا کر عوام کے لیے وقف کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کا گہرا رشتہ ہوتا ہے مگر پاکستان میں اسکا الٹ دیکھنے کو ملتا ہے۔ عوام کی جان و مال خطرے میں اور بارہ سو ساٹھ پولیس اہلکار صرف رائے ونڈ والوں کی خدمت پر مامور ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دینے پر چھ مسلح افراد کا اہل خانہ پر حملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker