پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں، عمران خان

لودھراں(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران  ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری ایک ہیں عوام کے معاشی قتل میں دونوں برابر کے حصہ دارہیں، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا آغازہوچکا ہے جسے سرکس کے شیر نہیں روک سکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف نے پنجاب کا سارا پیسہ ایک سڑک پر لگا دیا، وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے، انہوں نے کہا نوجوان لیب ٹاپ پنجاب حکومت سے لیں گے اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے ، ہم اقتدار میں آکر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ ضلع قصور کے اجلاس میں کراچی میں رینجر کا لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کا خیر مقدم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker