پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم بنا تو زرداری سے حلف نہیں لوں گا،عمران

ملتان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہوکر وزیراعظم بنے تو صدر آصف علی زرداری سے حلف نہیں لیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی پنجاب میں اپنی عوام رابطہ مہم کے دوران کیا۔ پاکستانی پنجاب کے شہر ملتان جلسہ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ایسا ہوا تو وہ صدر زرداری سے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف نہیں لیں گے۔ یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات ممکنہ طور پر آئندہ برس مئی میں ہوں گے اور صدر زرداری کی بطور صدر مدت ستمبر میں ختم ہوگی۔ عمران خان نے نواز شریف کے اس بیان پر کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو مدت پوری کرنے دی ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات ٹھیک ہے تو شریف برادران نے گو زرداری گو کا نعرہ کیوں لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  جانوروں سے حسن سلوک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker