پاکستانتازہ ترین

صدر کے استعفے سمیت عمران خان نے سات نکات پیش کر دیے

imran khanاسلام آباد(بیوروچیف) عمران خان نے بھی ڈاکٹرطاہرالقادری کی حمایت کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ فوری طور پر غیر جانبدار نگران حکومت قائم کی جائے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کو تنبیہ کی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا پرامن ہے حکومت تشدد سے باز رہے ۔ فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سات نکات پیش کئے۔ انہوں نے اپنے مطالبات میں صدر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی تشکیل،غیر جانبدار کیئر ٹیکر گورنمنٹ، وقت پر انتخابات، رینٹل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل ،دھاندلی سے پاک الیکشن کے انعقاد کو یقینی اور کوئٹہ ہلاکتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات شامل ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر فوری طور پر نگران حکومت تشکیل نہیں دی جاتی تو سونامی مارچ کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ماورائے آئین عمل کو قبول نہیں کریں گے،عوامی مینڈیٹ سے جو بھی آیا اس کی حکومت قبول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ کے نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker