پاکستانتازہ ترین

عوام کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائی جائے گی ، عمران خان

imranمانسہرہ(قاضی بلال سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری سب سے بڑی بیماری ہے۔ عوام پاکستان کی تاریخ کے بڑے انقلاب کے لئے تیار ہو جائیں اب پرانے سیاستدانوں، پرانی جماعتوں جھوٹ، دھوکے اور فریب کا دور گزر چکا ہے۔ صوبہ ہزارہ تحریک کو چھوڑ کر نوازشریف کے پیچھے بھاگنے والوں کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ وہ گذشتہ روز مانسہرہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق سنیٹراعظم خان سواتی، صدر شفاعت علی خان اور تحصیل صدر خرم خان نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دنیا میں پاسپورٹ کی عزت کروائے گی اورپاکستان کو معاشی طور پر اتنا مضبوط کیا جائے گا کہ باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں کرنے آئیں گے۔ عوام کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائی جائے گی۔ پاک فوج کو اپنے ہی ملک میں لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کی اوپر سے لڑائی اور اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں ان دونوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک گیند پر دونوں کو آؤٹ کرے گی اور 80روز بعد الیکشن کا میدان سجے گا۔ جس میں نوجوانوں کے جنون اور مفادات کی سیاست کا مقابلہ ہو گا۔ جیت نوجوانوں اور جنون ہی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر زرداری کے پانچ سوکروڑکی لاگت سے بننے والے محل کو یونیورسٹی میں بدل دے گی ۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا ہے اور پی ٹی آئی کا کوئی بھی کارکن الیکشن کے ذریعے چیئرمین تک بن سکتا ہے۔ جبکہ دیگر جماعتوں میں باپ کی جگہ بیٹا ہی وارث ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ بنانے کے نام پر دھرتی ماں کو بیچ کر بیٹے کو وزیر بنانے اورنوازشریف کے پیچھے بھاگنے والے کا مقابلہ کیا جائے گا اور اگر نوازشریف بھی میرے مقابلے میں ہوتا تو اس کو بھی شکست دیتا۔ پی ٹی آئی کے نامزد تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button