پاکستانتازہ ترین

مقابلہ ن لیگ سے ہے،پیپلزپارٹی خودزرداری کے ہاتھوں ختم ہوچکی ہے:عمران خان

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کر کے نیا پاکستان بنائے گی،ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہو گا جبکہ زرداری نے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا ہے۔ فنڈریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ افراد کو ٹکٹ نہیں دے گی، اگر تحریک انصاف کو واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان میں تحریک انصاف پہلی نظریاتی جماعت ہے جس نے پارٹی کے اند رالیکشن کا آغاز کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موروثی سیاست نہیں چلے گی، آصف علی زرداری نے ہرسیاسی جماعت کی قیمت لگائی ،اس لئے پانچ سال پورے کررہا ہے تاہم پیپلزپارٹی کو ختم کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  مَر جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker