پاکستانتازہ ترین

پشاور:ستمبر میں امن قافلہ لیکروزیرستان جائیں گے،عمران خان

پشاور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں تحریک انصاف کا قافلہ وزیرستان جائے گا۔تحریک انصاف کے تحت مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ پاکستانی شہری مر رہے ہیں حکومت ان کے نام قوم کو بتائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نکلنا چاہتی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ستمبر میں امن قافلہ لے کر وزیرستان جائیں گے اور مرنے والوں کے ورثا کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محض چند افراد کو بچانے کے لیے اگر سپریم کورٹ پر کوئی وار کیا گیا تو پھر تحریک انصاف لاکھوں افراد لے کر اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker