پاکستان

صوابی میں عمران خان کے جلسے پر دستی بموں سے حملہ

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کے جلسے کے بعد پولیس وین پر فائرنگ اور گرینیڈ پھینکنے کی اطلاعات,ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے.
پاک نیوز لائیو کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسے کے اختتام کے بعد نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاورں کی وین پر فائرنگ کر دی اور گرینیڈ بھی پھینکے گئے جس میں ایک شخص کی ہلاکت اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. پولیس اہلکاروں اور وہاں پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دہشتگردی کے حملے میں زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا. واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری, امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی. پاک نیوز لائیو کے مطابق پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے کر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم شرپسندوں نے اچانک حملہ کر دیا. ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین وہاں سے رخصت ہو چکے تھے.

یہ بھی پڑھیں  کراچی :سازش کے تحت فسادات کرائے گئے،الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker