پاکستانتازہ ترین

اسپیکر کی رولنگ کے خلاف عمران خان کاسپریم کورٹ جانیکااعلان

راولپنڈی(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہمیں عظیم قوم بنا سکتی ہے وہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ظلم کا نظام ختم کرنا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ خواتین ٹھریک انصاف کی بڑی قوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے حوالے سے اسپیکر قو می اسمبلی کی رولنگ کے خلاف وہ سپریم کورٹ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برے حالات میں شریف برادران ملک چھوڑ جاتے ہیں ۔ میں راولپنڈی کی نشست چھوڑ نا نہیں چاہتا تھا لیکن مسلم لیگ نون نے سازش کی ۔ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری نثار کو چیلنج کرتے ہیں وہ راولپنڈی سے الیکشن لڑیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں نے پاکستان کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker