اسلام آباد (بیوروچیف) تحریک انصاف پاکستان کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 1988 کے معاہدے کے مطابق دونوں ملک سیاچن پر سے اپنی افواج نکال لیں۔ موسمی تبدیلیوں سے بڑی تباہی کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں اینگرو پاکستان کے چیرمین عمر اسد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انکی پارٹی میں ایسے لوگوں کی جگہ نہیں جن کا پیشہ سیاست ہو۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کا بڑا مسلہ کرپشن ہے۔ آزاد عدلیہ بھی اسکو ختم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ عدالت جسکو سزا دیتی ہے حکومت اسے عہدہ دے دیتی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا کی جانب سے مناسب کوریج نہ ملنے کا گلہ بھی کیا، کہ اب میڈیا کی ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں۔
You must be logged in to post a comment.