تازہ ترینعلاقائی

ذوالفقارکھوسہ کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہیں گے،امتیازصفدر

فیصل آباد(نامہ نگار)  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ اگر ذوالفقار کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہرکی تو انہیں خوش آمدید کہیںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجا ریاض احمد کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سےبات کرتے ہوئےکیا۔
امتیاز صفدر وڑائچ نےکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ پنجاب میں ون مین شو کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں عام ہیں، ذوالفقار کھوسہ اور ان کے دوست محمد کھوسہ بھی کئی کئی وزارتیں رکھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف سیاسی ورکرز اور کابینہ کی بجائے بیوروکریٹس کے مشوروں سے حکومت چلا رہے ہیں ، ان کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات پارٹی چھوڑ رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی کی چکی میں پستی عوام تحریر : محمد مظہررشید چودھری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker