تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تعلیم کا راستہ اختیار کرکے ہی دہشت گردی کا راستہ روکا جا سکتاہے ۔ عابد حسین مغل

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) بچوں کو تعلیم دلاناہر شہر ی کا بنیادی حق ہے ، تعلیم کا راستہ اختیار کرکے ہی دہشت گردی کا راستہ روکا جا سکتاہے ، عام شہر ی کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے ہر وسائل کا استعمال کرنا ہو گا ،حکومت گورنمنٹ کے پرائمری سکول پر خصوصی توجہ دے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتاہے ان خیالات کااظہار وارڈنمبر 25اوکاڑہ کے کونسلرمرزا ذولفقار ایڈووکیٹ، سینئر صحافی عابد حسین مغل ،ہیڈماسٹر مہر مختار ، عدنان قریشی ایڈووکیٹ، چوہدری نوید انجم ایڈووکیٹ ،محمد شفیق بھٹی ودیگر نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول قاری کالونی کے سالانہ نتائج کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مہمانوں نے انعامات سے نوازا اس موقع پر سکول میں حاضری سو فیصد رکھنے والے طلبہ وطالبات کو وردیاں بھی دی گئیں تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر کھیل بھی پیش کئیے تقریب میں بچوں کے والدین سمیت اہل علاقہ کے سینکڑوں مرد وخواتین نے بھی شرکت کی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button