فن فنکار

ممبئی: ’انارکلی ڈسکو چلی‘ ملائیکا اروڑکا نیا آئٹم سونگ سامنے آگیا

   ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے آئٹم نمبرزچل چھیا چھیا،کال دھمال،ماہی وے اور سپر ہٹ فلم دبنگ کا منی بد نام ہو ئی کر نے کے بعد ملائیکہ اروڑا خان عرف منی نیا آئٹم سونگ ’انارکلی ڈسکو چلی‘منظرِ عام پر آگیا۔ہدایتکار ساجد خان کی فلم ہاؤس فُل ٹومیں انارکلی ڈسکو چلی کے بولوں پر مبنی اس آئٹم نمبر کیلئے ملائیکہ کا ڈانس ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فر ح خان نے کو ریوگراف کیا ہے جوناصرف ملائیکہ کے ساتھ چھیاں چھیاں اور منی بدنام ہوئی کرچکی ہیں بلکہ کترینہ کے شیلا کی جوانی جیسے آئٹم نمبرز سے فلمی حلقوں میں منفرد شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ہاؤس فل ٹو کے آئٹم سونگ میں ملائیکا نے چھ ملبوسات زیبِ تن کیے ہیں جن میں دیسی پہناوے سے لیکر مغربی لباس شامل ہیں۔2010کی فلم ہاؤس فلم کا سیکوئل ہاؤس فل ٹو:دی ڈرٹی ڈزن ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں اکشے کمار،جان ابراہم،آسن ،جیکولین فرنانڈس،زرین خان، بومن ایرانی،شریاس اور رتیش دیش مکھ سمیت کئی اہم اداکارکام کررہے ہیں۔اسٹار کاسٹ پرمشتمل یہ فلم5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالاگیا،وزارت داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker