فن فنکار

پریانکا چوپڑا کی میوزک ٹیچر کے ہمراہ شوٹنگ

ممبئی ﴿ڈیسک رپورٹر﴾ بالی وڈ میں بڑی ہیروئینز میں میک اپ آرٹسٹ اور ڈریس ڈیزاینر ساتھ رکھنے کا رجحان بہت پرانا ہے تاہم حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے آئوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران اپنے میوزک ٹیچر کو ساتھ رکھ کر سب کو حیران کردیا ۔ پریانکا آج کل بھارت کے صحت افزا مقام دارجلنگ میں اپنی فلم برفی کی شوٹنگ مکمل کرواہی ہیں۔فلم میں ان کے مقابل لیڈ رول اداکار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔پریانکا شوٹنگ کے دوران اپنے میوزک ٹیچر سمانتھاکو ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ یونٹ کے ممبر ان کا کہنا ہے کہ پریانکا فارغ اوقات میں اپنی ٹیچر سے میوزک کی ٹپس لیتی ہیں ۔پریانکا ان دنوں اپنا پہلا ویڈیو البم ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker