پاکستانتازہ ترین

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزيراعظم من موہن سنگھ سے ون ٹو ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات کو دونوں ممالک کے حوالے سے تعميری اور مفيد قرار ديا۔
ميڈيا سے گفت گو میں بھارتی وزيراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے دورے سے بہت مطمئن ہيں۔ صدر زرداری نے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو ميں بخوشی قبول کرتا ہوں۔ جلد پاکستان کا دورہ کرونگا۔ مجھےپاکستان کا دورہ کر کے خوشی ہوگی۔  دونوں ملکوں کو کافی مسائل درپیش ہیں جن کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید کہنا  کہ صدر زرداری سے دو طرفہ امور پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری سے تمام امور پر بات چيت ہوئی جو خوشگوار رہی۔ صدر زرداری نے بھارتی عوام کو سلام پہنچايا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنما اس سے پہلے بھی 2008 ميں نيويارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان جامع مذاکرات کی بحالی، کشمير ميں لائن آف کنٹرول کے  ونوں اطراف تجارت کی اجازت دينے اور بھارتی سامان کو کابل تک پہنچانے کيلئے پاکستان کا زمينی راستہ استعمال کرنے کی اجازت دينے پر بات ہوئی۔  صدر زرداری وزیراعظم  من موہن سنگھ کے ظہرانے ميں بھی شريک ہوں گے۔ صدر زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رحمان ملک، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سمیت ان کا نجی اور سیکیورٹی اسٹاف بھی موجودہے۔ صدر زرداری اجمیر شریف میں مزار پر حاضری کے بعد آج ہی وطن واپس آ جائیں گے۔
صدر پاکستان کی سيکيورٹي کے لئے اجمیر شریف میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہر میں سیکیورٹی فورسز کے تین ہزار اہل کاروں سمیت خفیہ ایجنسیوں کے اہل کار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ صدر کی آمد سے قبل بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے حکام نے بھی اجمیر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور صدر زرداری کے استقبال کے لیے تشکیل دی گئی سجادہ نشینوں اورعملے کی کمیٹی سے ملاقات کی۔ صدر زرداری کی آمد سے پہلے درگاہ میں زائرین کی آمد بھی روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اے طا ئرلا ہو تی اس رزق سے مو ت اچھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker