20 نئی دہلی ﴿نمائندہ خصوصی﴾ بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر خلیل چشتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 80سالہ پاکستانی سائنسدان پروفیسر پر اپنے ہی رشتہ دار کو قتل کرنے کا الزام عائد تھا۔ 1992ئ میں وہ اپنے والد سے ملنے بھارت گئے تھے جہاں انہیں بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے اجمیر جیل میں قید کر دیا اور دسمبر 2010ئ میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے بھارتی عدالت سے ضمانت کی درخواست کی تھی واضح رہے کہ ڈاکٹر خلیل کے اہلخانہ نے صدر آصف علی زرداری کی بھارت روانگی سے قبل ان کی رہائی کیلئے بات کی تھی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ سے رہائی کی اپیل کریں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر زرداری کی منموہن سنگھ سے ملاقات کے باعث رہائی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر خلیل چشتی کی بیٹی شعاع چشتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی رہائی کیلئے صدر مملکت کو ایک خط بھی لکھا تھا وہ اپنے والد کی رہائی پر بہت خوش ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ رہا ہو کر جلد پاکستان آئیں اور بھارتی حکومت انہیں پاکستان آنے کی اجازت دیں۔ ادھر برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی نے ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر خلیل چشتی کی ضمانت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا خواہاں ان کی رہائی میں انصار برنی ٹرسٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ وہ اس ضمانت پر پاکستان نہیں آ سکتے لیکن میں ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھارتی عدالت سے درخواست کروں گا اور انصار برنی ٹرسٹ ڈاکٹر خلیل چشتی کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ خلیل چشتی اپنے زندگی کے آخری ایام اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گزاریں۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس پیشکش کو سراہتا ہے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ہونے والی ملاقات کے دوران ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ڈاکٹر خلیل چشتی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر چشتی کی رہائی پر بہت خوش ہیں۔ ایوان صدر سے خط کا مثبت جواب ملا ہے۔ ان کی رہائی کا 20 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ ان کی رہائی ہوئی ان کی ضمانت میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا
You must be logged in to post a comment.